5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ایشیائی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتیں زوال کا شکار
جنگ نیوز -
سنگاپور . . . امریکہ میں توقع کے برعکس معاشی اعدادوشمار آنے کے باعث آج ایشیائی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی جارہی ہے۔ٹریڈنگ کے دوران امریکی خام تیل اگست کے سودے28 سینٹس کمی کے بعد77 ڈالر57 سینٹس فی بیرل جبکہ لندن برینٹ اگست کے سودے18 سینٹس کمی کے بعد77ڈالر86 سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ ہوتے دیکھے گئے۔تجزیہ کاروں کے مطابق مئی کے دوران امریکہ میں پرانے گھروں کی فروخت میں2.2 فی صد کی کمی ہوئی ہے جب کہ نئے گھروں کی فروخت کے اعدادوشمار میں بھی کمی کی توقع کی جارہی ہے جس کی وجہ سے سرمایہ کار محتاط رویہ اپنائے ہوئے ہیں۔