5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
سوات میں سرچ آپریشن، 100سے زائد مشتبہ افراد زیر حراست
جنگ نیوز -
سوات . . . سوات کی تحصیل چارباغ میں سیکیورٹی فورسزکے سرچ آپریشن کے دوران سوسے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاگیا۔ذرائع کے مطابق تحصیل چارباغ کے علآقے سیر تلی گرام میں شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پرسیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔آپریشن کے دوران سو سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاگیاجن سے پوچھ گچھ جاری ہے۔