تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

چینی ٹاول کی برآمدات پاکستان کیلئے پریشانی کا باعث ہیں، وقار عالم

جنگ نیوز -
کراچی . . . آل پاکستان ٹاول مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین وقار عالم کا کہنا ہے کہ چین پاکستانی یارن خرید کر سستے داموں تولیے اور گارمنٹس امریکہ کو سپلائی کررہا ہے۔آل پاکستان ٹاول مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین وقار عالم نے جیو نیوز سے خصوصی بات چیت میں بتایا کہ پاکستانی تولیے امریکہ میں چین کے مقابلے میں90 سینٹس مہنگی پڑ رہی ہے کیوں کہ چین پاکستانی یارن خرید کر سستے داموں گارمنٹس مصنوعات برآمد کررہا ہے۔وقار عالم نے مزید بتایاکہ موجودہ مالی سال چین نے گذشتہ سال کے مقابلے میں پاکستان سے40 فی صد زائد یارن درآمد کی ہے جس سے وہ امریکہ سمیت دنیا بھر میں پاکستان کے مقابلے میں سستے داموں میں گارمنٹس مصنوعات کی برآمد کررہا ہے جو پاکستانی برآمد کنند گان کے لیے پریشانی کا باعث بن رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.