5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
جنوبی چین میں شدید بارشیں اور سیلاب،2سو سے زائد افراد ہلاک
جنگ نیوز -
بیجنگ . . . جنوبی چین میں شدید بارشوں سے نہر ٹوٹ گئی، جس سے شہروں میں پانی داخل ہوگیا، سینکڑوں لوگ اپنا گھر چھوڑ کر محفوظ مقامات منتقل ہوگئے، حکام کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ جنوبی چین میں شدید طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ہے ۔ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران دو سو سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور 123افراد لاپتہ ہوچکے ہیں۔۔ پیر کو طوفانی بارشوں سے نہر ٹوٹ گئی جس کا پانی شہر میں داخل ہوگیا اور شہر کی سڑکیں زیر آب آگئیں۔23لاکھ افراد کو گھروں سے نکالا گیا ہے ۔ بارشوں کی وجہ سے 6ارب امریکی ڈآلر سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے ۔ عوام اور فوج نہری پانی کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں اور شہر میں کشتیوں کے ذریعے امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ چینی محکمہ موسمیات نے ہفتے تک مزید طوفانی بارشوں کی پیشن گوئی کی ہے۔