تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

لاہور ہائیکورٹ:صدر زرداری کے والد اور والدہ کو نوٹسز جاری

جنگ نیوز -
لاہور . . . لاہور ہائیکورٹ نے مری میں غیرقانونی طور پر اراضی کی الاٹمنٹس سے متعلق کیس سے بریت کے خلاف نیب کی اپیل منظور کرتے ہوئے صدر آصف زرداری کے والد، والدہ اور ان کے خلاف مقدمے کے شریک ملزمان کو نوٹس جاری کر دیے ۔ نوٹس دیئے جانے والے ملزمان میں صدر آصف علی زرداری کے والد حاکم علی زرداری، والدہ بیگم زریں زرداری جبکہ شریک ملزمان میں سابق لینڈ ایکوزیشن کنٹرولر ہاشم بابر بھی شامل ہیں۔ حاکم علی زرداری، ان کی مرحوم اہلیہ زریں زرداری کے خلاف مری میں غیرقانونی طور پر اراضی کی الاٹمنٹ کا الزام ہے۔ واضح رہے کہحاکم علی زرداری اور ان کی اہلیہ کی بریت کے خلاف نیب کی اپیلیں این آر او کی وجہ سے غیرموثر ہوگئی تھیں اور عدالت نے انہیں الزامات سے بری کردیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.