5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
خیبرایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5دہشت گرد گرفتار
جنگ نیوز -
پشاور . . . پشاور اور خیبرایجنسی کے سرحدی علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پشاور اور خیبرایجنسی کے سرحد پر واقعہ قبائلی علاقہ ملاگوری میں آپریشن کیا۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔ ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق اپریشن کے دوران 5 شدت پسندوں کو گرفتار کیا گیا۔