5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
پنجاب بینک اسکینڈل کے مرکزی ملزم ہمیش خان کے ریمانڈ میں توسیع
جنگ نیوز -
لاہور . . . احتساب عدالت نے پنجاب بنک اسکینڈل کے مرکزی ملزم ہمیش خان کے ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی۔ ہمیش خان کے وکیل محمود اے شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیش خان کے وعدہ معاف گواہ بننے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، انہوں نے وعدہ معاف گواہ بننے کی کسی کو کوئی پیشکش نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک کے تمام ریمانڈوں میں نیب ہمیش خان کے خلاف کچھ بھی غلط ثابت نہ کرسکے،مزید ریمانڈ کو ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے، اس سلسلے میں ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست بھی دائر کی جارہی ہے۔