5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
امریکی اعتراضات مسترد، چین پاکستان میں ایٹمی ری ایکٹرز تعمیر کریگا
جنگ نیوز -
بیجنگ . . . چین امریکا اور بھارت کی جانب سے اعتراضات کے باوجود پاکستان میں دو ایٹمی ری ایکٹرز کی تعمیر کا منصوبہ جاری رکھے گا اور اس بارے میں باقاعدہ اعلان جمعرات کو متوقع ہے۔چین کے سرکاری اخبار چائنا ڈیلی کے مطابق چین نے امریکا اور بھارت کے اعتراضات نظرانداز کرتے ہوئے پاکستان میں 650 میگاواٹ کے دو ایٹمی پاور پلانٹس کی تعمیر اور مالی تعاون کا منصوبہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور توقع ہے کہ اس بارے میں باضابطہ اعلان جمعرات کو نیوزی لینڈ میں ہونے والے نیوکلیئر سیکیورٹی گروپ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔اس اجلاس میں 46 ممالک شریک ہوں گے۔اخبار کے مطابق پاکستان کے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے دورہ چین کے دوران چینی وزیردفاع لیانگ گوانگ لی نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان کے ساتھ فوجی تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کیلیے پاکستان کے ساتھ دوستی کا اور تعاون کا سفر جاری رکھے گا۔