تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

سارک وزرا داخلہ کی تیسری سالانہ کانفرنس کے ابتدائی سیشنز کا آغاز

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . جنوبی ایشیائی ممالک کی تنظیم سارک کے وزرا داخلہ کی اسلام آباد میں تیسری سالانہ کانفرنس کے ابتدائی سیشنز کا آغاز ہوگیا ہے۔ سارک تنظیم کے آٹھ مستقل رکن ممالک پاکستان، بھارت، افغانستان، سری لنکا، بنگلہ دیش، مالدیپ، بھوٹان اور نیپال کے اعلی حکام اس کانفرنس میں شریک ہیں ،، وزرا داخلہ کی اس کانفرنس کے آغاز میں انسداد دہشت گردی اور منشیات کنٹرول کے متعلقہ محکموں کے سربراہان کے اجلاس ہورہے ہیں ، اس میں انسداد منشیات اسمگلنگ کیلئے سرحدی نگرانی کے نظام اور امیگریشن کو موثر بنانے ، اشیا کی ترسیل کی نگرانی پر غور ہورہا ہے، دہشت گردی کی روک تھام کیلئے رکن ممالک کے متعلقہ حکام باہمی معلومات کا نظام ٹھوس بنانے اور پولیس کی صلاحیت میں اضافے کی تجاویز پر غور کر رہے ہیں، سارک کے سیکریٹریز داخلہ کا اجلاس جمعہ کو ہوگا جس میں ہفتہ کے روز ہونے والی وزرا داخلہ کی کانفرنس کے لئے ایجنڈا اور سفارشات تیار کی جائیں گی ، کانفرنس کے اختتام پر سارک ممالک میں مختلف جرائم کی روک تھام کے مشترکہ اقدامات کییلئے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.