تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

شمائلہ رانا نے رکنیت بحال کرانے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

جنگ نیوز -
لاہور . . . چوری کے کریڈٹ کارڈ پر شاپنگ کے الزام میں پنجاب اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے والی مسلم لیگ(ن)کی سابق خاتون رکن شمائلہ رانا نے رکنیت کی بحالی کے لئے لاہورہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔سابق رکن پنجاب شمائلہ رانا نے لاہور ہائی کورٹ میں دائر اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ انہوں نے چوری کے الزام پر دباؤ میں آکر اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا لیکن عدالت نے ان کے خلاف عائد الزام کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے انہیں بری کردیا ہے اس لئے ان کا اسعتعفیٰ واپس کرکے ان کی اسمبلی رکنیت بحال کی جائے۔ ہائی کورٹ نے سابق ایم پی اے شمائلہ رانا کی درخواست پر کارروائی آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.