5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
پشاور:کھلے دودھ کی قیمت میں نو روپے فی لیٹر کاہوش ربااضافہ
جنگ نیوز -
پشاور . . . پشاورمیں دیگر اشیا خوردونوش کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ کھلے دودھ کی قیمت میں بھی نو روپے فی لیٹر کا اضافہ کردیاگیا۔ملک کے دیگر شہروں کی طرح مہنگائی کی لہر نے پشاور کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جہاں اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے رحجان جاری ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق پشاور میں کھلے دودھ کی قیمت نو روپے اضافے کے ساتھ 45 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ دوسری جانب ملک کے دیگر صوبوں کی طرح پشاور میں بھی پیک دودھ کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا گیا اور یہ 2 روپے اضافے کے ساتھ 65 روپے لیٹر تک جاپہنچا ہے۔