5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
خیرسگالی کے جذبے کے تحت 17بھارتی قیدی رہا کر دیئے گئے
جنگ نیوز -
لاہور . . . پاکستان کی جیلوں میں مختلف جرائم میں سزاکاٹنے والے 17بھارتیوں کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کردیاگیا۔ان قیدیوں کو پاکستانی وزارت خارجہ کی طرف سے تیارکی گئی سفری دستاویزات کے ذریعے بھارت روانہ کردیاگیاہے۔ان قیدیوں کوویزے کی مدت سے زیادہ قیام ،سمگلنگ اوردانستہ ونادانستہ طورپرسرحد پارکرنے کے الزام میں سزائیں سنائی گئیں تھیں۔یہ قیدی اپنی سزائیں مکمل کرنے کے بعد کئی سال تک رہائی کے منتظررہے۔ان قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے بھارتی حکام کی طرف سے سردمہری کامظاہرہ کیاگیا اوربھارتی قیدیوں کوپاکستانی حکام کی بارباریاددہانی کے باوجود کئی سال تک پاکستانی جیلوں میں اضافی قیدکاٹناپڑی۔بھارت روانگی کے موقع پر ان قیدیوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے عزیزواقارب سے لنے کے لئے بے چین ہیں لیکن ہم پاکستان میں گزارے گئے ماہ وسال کبھی نہیں بھولیں گے۔پاکستانی حکام نے ان کے ساتھ جو سلوک کیاوہ اس کے بارے میں اپنے ملک کی عوام اورحکومت کوآگاہ کریں گے۔