5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ن لیگ کی مرکزی قیادت کا انتخاب14اگست کو ہوگا
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . ن لیگ نے مڈ ٹرم انتخابات، وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کے مطالبے سمیت دیگرقومی ایشوز پر اہم فیصلے کرنے کے لئے اجلاس آئندہ ہفتے طلب کرلیا ہے ۔ اسلام آباد میں ن لیگ کے مرکزی سیکریٹیریٹ میں ن لیگ سندھ کی قیادت کے ہمراہ پریس سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ کے چئرمین راجہ ظفرالحق نے بتایا کہ ن لیگ سندھ میں اختلافات کے خاتمے کے بعد پارٹی کی مرکزی قیادت کا انتخاب چودہ اگست کو ہوگا، انہوں نے کہا کہ جعلی ڈگری والے اراکین اسمبلی خود مستعفی ہوجائیں۔ن لیگ کے سیکریٹری اطلاعات احسن اقبال نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ کی روشنی میں بے نظیربھٹوقتل کیس میں سابق صدرمشرف کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، غوث علی شاہ نے کا کہنا تھا کہ کالاباغ ڈیم کی تعمیرپر اتفاق رائے کے لئے مذاکرات کرنا ہوں گے تمام رہنماوٴں نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ پر سخت تشویش کا اظہارکرتے ہوہے وفاقی حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔