5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
نیٹو کنٹینرز کو صوبے خیبر پختونخواہ میں داخلے سے روک دیا گیا
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . حکومت خیبر پختونخواہ نے افغانستان میں نیٹو فورسز کیلئے سامان لے جانے والے 50کے قریب کنٹینرز کو صوبے میں داخلے سے روک دیا۔ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کو انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے اطلاع دی گئی تھی کہ نیٹو فورسز کیلئے سامان لے جانے والے ان کنٹینرز پر دہشت گردوں کا حملہ ہو سکتا ہے جس کے بعد نقصان سے بچانے کیلئے انہیں اٹک پل پر روک دیا گیا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ انٹیلی جنس اداروں نے اس ضمن میں معلومات وفاقی اور صوبائی حکومت سے شیئر کی ہیں اور ان کنٹینرز کی سیکیورٹی بڑھانے کیلئے اقدامات کا کہا ہے۔واضح رہے کہ اسی ماہ کی نو تاریخ کو اسلام آباد کے قریب سنگ جانی کے مقام پر ایسے ہی کنٹینرز کے ایک اڈے پر مسلح دہشت گردوں نے حملہ کردیا تھا ، اس واقعہ میں پچاس سے زائد کنٹینرز ، ان پر لدا سامان جلادیا گیا تھا جبکہ ان گاڑیوں کے ڈرائیورز اور کنڈیکٹرز سمیت 7 افراد بھی جاں بحق ہوگئے تھے۔