5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
امریکیوں کی اکثریت کو2050تک حضرت عیسی کی واپسی کا یقین
جنگ نیوز -
واشنگٹن . . . فارن ڈیسک . . . امریکیوں کی اکثریت کو2050تک حضرت عیسیٰ کی واپسی کا یقین ہے اور ان کا یہ بھی ماننا ہے کہ 2050 تک امریکا کے خلاف ایٹمی دہشت گردی یا تیسری عالمی جنگ متوقع ہے۔یہ بات امریکی خبر رساں ادارے نے ایک پول کے حوالے سے بتائی ۔بہت سے امریکی خیال کرتے ہیں کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام2050میں دنیا میں واپس آجائیں گے۔امریکی خبر رساں ادارے’اے پی ‘ نے Pew Research Center کے سروے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی اس بات پر تقسیم نظر آتے ہیں کہ حضرت عیسی 2050تک دنیا میں واپس آ جائیں گے۔اکتالیس فی صد امریکیوں نے کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی آمد ثانی آئندہ 40بر سوں میں متوقع ہے جب کہ 46فی صد نے کہا کہ ایسا نہیں ہوگا۔ عقیدہ بشارتہ انجیل کو ماننے والے58فی صد سفید فام عیسائیوں کے نزدیک حضرت عیسی کی2050میں آمد ثانی یقینی ہے جب کہ اس بارے میں کیتھولک کی 32فی صد نے حمایت کی ہے۔ امریکیوں کی اکثریت نے یہ کہا کہ 2050میں امریکا کے خلاف ایٹمی دہشت گردی ہوسکتی ہے یا تیسری عالمی جنگ چھڑ سکتی ہے۔