5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کے ملزم افضل گرو کی رحم کی اپیل مسترد
جنگ نیوز -
نئی دہلی . . . بھارتی وزارت داخلہ نے پارلے منٹ پر حملے کے الزام میں سزائے موت پانے والے افضل گرو کی رحم کی اپیل مسترد کردی ہے ۔ سیشن عدالت نے افضل گرو کو اٹھارہ دسمبر 2002 کو سزائے موت سنائی تھی ۔ دلی ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ نے بھی سیشن عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا ۔ افضل گرو کی بیوی تبسم نے سزا کے خلاف اس وقت کے صدر عبدل کلام کے پاس رحم کی اپیل دائر کی ۔ افضل گرو کی فائل چار سال تک مختلف سرکاری اداروں کے درمیان زیرِ گردش رہی جس کے بعد آج وزارت داخلہ نے اپیل مسترد کرتے ہوئے صدر پرتیبھا پاٹل سے افضل گرو کی سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھنے کی سفارش کی ہے۔