5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
مارکیٹ میں پھٹی کی فی من قیمت2950روپے کی بلند ترین سطح پر
جنگ نیوز -
کراچی . . . مقامی مارکیٹ میں پھٹی کی فی 40کلو قیمت 200روپے اضافے کے ساتھ دوہزار 950روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔مقامی مارکیٹ میں کپاس کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور نئی کپاس کی قیمت دوسو روپے اضافے کے ساتھ چھ ہزار 500 روپے فی من ہوگئی جبکہ گزشتہ سیزن کی کپاس کی قیمت سو روپے اضافے کے ساتھ 6ہزار 8سو روپے فی من کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ سیزن میں کپاس کی فی من قیمت میں تین ہزار 600 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا اوریہ چھ ہزار 900 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی ۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کپاس کی نئی فصل مارکیٹ میں آنے سے اس کی قیمتوں میں استحکام آسکتا ہے۔