5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
آسٹریلیا کے لوگ دنیا کی صحت مند ترین قوم ہیں،رپورٹ
جنگ نیوز -
سڈنی . . . فارن ڈیسک . . . آسٹریلیا کے لوگ دنیا میں سب سے زیادہ صحت مند قوم ہیں۔آسٹریلیا کے نشریاتی ادارے ’اے بی سی‘ کے مطابق آسٹریلیا میں لوگوں کی عمر طویل تر ہو رہی ہے، دل کے عارضے سے اموات میں کمی دیکھنے میں آرہی ہیں، تاہم سگریٹ نوشی کی شرح میں کمی کے باوجود کینسر میں اضافہ نوٹ کیا جا رہا ہے۔ہیلتھ کیئر پر آسٹریلیا سالانہ ایک سو ارب ڈالر خرچ کر رہا ہے۔اس میں 70فی صد سرکاری سطح پر ٹیکسوں کے ذریعے جب کہ 30فی صد لوگ اپنی جیب سے دیتے ہیں۔ آسٹریلیا میں اوسط عمر دنیا میں سب سے زیادہ ہے جو خواتین میں84برس اور مردوں میں79بر س ہے۔اس سال ایک لاکھ پندرہ ہزار آسٹریلین افراد میں کینسر کی تشخیص ہوئی جو کہ2006 سے دس فی صد زیادہ ہے۔