تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشیتوں کے گروپG-20کا سربراہ اجلاس ختم

جنگ نیوز -
ٹورنٹو…دنیا کی ترقی یافتہ اور ابھرتی ہوئی معیشتوں کے گروپ جی ٹوئنٹی کا سربراہ اجلاس ختم ہوگیا۔ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ بڑی معاشی قوتیں اگلے تین سال میں اپنا بجٹ خسارہ نصف تک لانے کیلئے اقدامات کریں گی۔ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں جی ٹوئنٹی کے دو روزہ اجلاس میں ترقی یافتہ ممالک کی جانب سے دو ہزار سولہ تک قرضوں کا جی ڈی پی میں تناسب مستحکم یا کم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ رکن ممالک پر زور دیا گیا کہ وہ مالیاتی شعبے میں اصلاحات لانے پر توجہ مرکوز کریں۔ اور ابھرتی ہوئی معیشتوں سے کہا گیا کہ وہ اپنی کرنسی پر گرفت ڈھیلی کریں۔ تاہم بینکوں پر ٹیکس کے نفاذ کو رکن ملکوں کی صوابدید پر چھوڑ دیا گیا۔ عالمی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ معاشی بحالی اولین ترجیح ہے۔ اجلاس میں اجلاس میں امریکی صدر باراک اوباما، چینی صدر ہو جنتاؤ، سعودی فرمانرواشاہ عبداللہ سمیت کئی عالمی رہنماؤں نے شرکت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.