5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
بھارت پر اہم ترین ذمے داریاں عائد ہوتی ہیں،بارک اوباما
جنگ نیوز -
ٹورنٹو…بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے کینیڈا میں جی ٹوئنٹی سربراہ اجلاس کے موقع پر امریکی صدر بارک اوباما سے ملاقات کی اور دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ٹورنٹو میں ترقی یافتہ اور ابھرتے ہوئے ترقی پذیر ممالک کے اجلاس میں شرکت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نے امریکی صدر سے ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر اوباما نے کہا کہ بھارت نہ صرف اپنے خطے بلکہ دنیا کی ایک ابھرتی ہوئی طاقت ہے اور اس لحاظ سے اس پر اہم ذمے داریاں عائد ہوتی ہیں۔انھوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ قیام امن کے لیے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرے۔بھارتی وزیر اعظم نے صدر اوباما کو دورہ نئی دہلی کی دعوت دی اور کہا کہ آپ بھارت آکر دیکھ سکتے ہیں کہ وہاں غربت ،جہالت اور بیماریوں سے نجات کیلئے کیا کوششیں کی جا رہی ہیں۔انھوں نے اس سلسلے میں امریکا کے تعاون کا شکریہ بھی ادا کیا۔