5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
فٹ بال ورلڈ کپ میں آج ہالینڈ بمقابلہ سلواکیا،برازیل بمقابلہ چلی
جنگ نیوز -
جوہانسبرگ… فیفا ورلڈ کپ 2010میں آج برازیل اور چلی آمنے سامنے ہوں گے، جب کہ ہالینڈ کا مقابلہ سلواکیا سے ہو گا۔ ہالینڈ اور سلواکیا کا میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات سات بجے، جب کہ برازیل اور چلی کا مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے گیارہ بجے ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پری کوارٹر فائنل کا میچ ایلسی پارک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ واضح ہو کہ برازیل اور چلی ورلڈ کپ تاریخ میں اب تک دو مرتبہ مدمقابل آچکے ہیں۔ 1962میں دونوں ٹیمیں سیمی فائنل میں ٹکرائی تھیں جو برازیل نے 4-2 سے جیت لیا تھا، جب کہ 1998میں ان دونوں کے مابین دوسرے مرحلے میں مقابلہ ہوا تھا اور یہ مقابلہ بھی برازیل کے نام رہا تھا۔