5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
اقوام متحدہ کی ’گلوبل کمپیکٹ کانفرنس‘ میں پاکستانی وفد کی شرکت
جنگ نیوز -
نیویارک…اقوام متحدہ کے تحت منعقد ہونے والی تین روزہ گلوبل کمپیکٹ کانفرنس میں پاکستانی وفد سمیت دنیا کے بارہ سو سے زائد کاروباری اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔نیویارک میں ہونے والی اس کانفرنس میں سات پاکستانی اداروں کے سربراہوں سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے کاروباری اداروں کے سربراہوں اورنمائندوں نے شرکت کی۔اس موقعے پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے خطاب میں کانفرنس کی اہمیت اور افادیت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی حکومت معاشرے کے تمام مسائل اور ضروریات پوری نہیں کرسکتی جس کے باعث نجی کاروباری اداروں کو چاہیے کہ وہ بھی ان مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور اپنی ذمہ داریاں پوری طرح نبھائیں۔