تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

وزیر خزانہ کی آمد پر ٹیکس طریقہ کار پر بات کی جائے گی،عابد علی

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی اسٹاک ایکس چینج کے ڈائریکٹر عابد علی حبیب نے کہا کہ عموما وزیر خزانہ بجٹ سے پہلے اسٹاک مارکیٹ کا دورہ کرتے ہیں لیکن آج ان کی آمدپر ٹیکس کے طریقہ کار پر بات چیت کی جائے گی۔کے ایس ای کے ڈائریکٹر عابد علی حبیب نے جیو نیوز سے بات چیت میں بتایا کہ کے ایس ای کے بورڈ اور ممبران وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی بجٹ سے پہلے اسٹاک مارکیٹ میں آمد کی توقع کررہے تھے تاکہ اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کار اپنے تحفظات سے آگاہ کرسکیں لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔انہوں نے کہا وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی کے ایس ای میں آمد پر ایڈوانس و غیر ملکی سرمایہ کاروں پر ٹیکس کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.