5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی
جنگ نیوز -
اسلام آباد…آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی لہر آئندہ تین سے چار روز تک جاری رہے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر،گلگت بلتستان،راولپنڈی،اسلام آباد، گوجرانوالہ،ہزارہ ڈویژن سمیت بعض مقامات پر ہلکی بارش کی توقع ہے اورمون سون کی بارشوں کا اگلے 4 سے 5 روز تک شروع ہونے کا کوئی امکان نہیں۔ سندھ، بلوچستان اور صوبہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، تاہم بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں کہیں کہیں ہلکی بارش کی توقع ہے۔