تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

احمدیوں پر حملوں کے کیس کی سماعت 12 جولائی تک ملتوی

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ماڈل ٹاؤن میں احمدیوں کی عبادت گاہوں پرحملہ کرنے والے دو ملزمان کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے سے انکار کرتے ہوئے انہیں 12جولائی تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بجھوا دیا ہے۔28مئی کو ماڈل ٹاؤن میں احمدیوں کی عبادت گاہ میں حملے کے وقت گرفتار ہونے والے دو مبینہ دہشت گردوں معاذ اور عبداللہ کو پولیس سخت پہرے میں بکتر بند گاڑی کے ذریعے عدالت لائی جہاں انہیں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر تین میں پیش کیا گیا۔ ملزمان کے کیس کی سماعت35 منٹ تک جاری رہی جس میں پولیس نے عدالت کو شہادتیں پیش کیں اور عدالت سے مزید 14روزہ جسمانی ریمانڈ طلب کیا، تاہم عدالت نے ریمانڈ دینے سے انکار کر دیا اور دونوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بجھوا دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.