تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

بلوچستان،اراکین اسمبلی کی اسناد تصدیق کیلئے ایچ ای سی کو ارسال

جنگ نیوز -
کوئٹہ…بلوچستان سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے تمام اراکین کی اسناد تصدیق کیلئے ہائر ایجوکیشن کمشن کو ارسال کردی گئیں ۔یہ بات صوبائی الیکشن کمیشن کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتائی ۔انہوں نے بتایا کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کے چیرمین عابد شیر علی نے ملک بھر سے اراکین قومی وصوبائی اسمبلیوں کی اسناد تصدیق کیلئے طلب کی تھیں جس پر صوبائی الیکشن کمیشن نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کی تعلیمی اسناد تصدیق کیلئے ہائرایجوکیشن کمیشن کو اسلام آباد ارسال کردی ہیں۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے اسناد کی تصدیق سے بلوچستان اسمبلی کے اراکین میں کھلبلی مچ گئی ہے کیونکہ بلوچستان اسمبلی کے 17سے 20اراکین اسمبلی کی اسناد مشکوک ہیں اوراس بات کی تصدیق ڈپٹی چیرمین میر جان محمد جمالی نے بھی کی ہے جبکہ صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ظفر زہری نے کہا کہ جعلی ڈگری ہولڈر اسمبلی سے اخلاقاً مستعفی ہوجائیں کیوں کہ انہیں عوام کی نمائندگی کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.