5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ایشیائی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان
جنگ نیوز -
سنگاپور . . . ہفتے کے آغاز پر ایشیائی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ٹریڈنگ کے دوران امریکی خام تیل اگست کے سودے 36 سینٹس اضافے کے ساتھ 79 ڈالر 22 سینٹس فی بیرل جبکہ لندن برینٹ اگست کے سودے 36 سینٹس اضافے کے ساتھ 78ڈالر 48 سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ ہوتے دیکھے گئے۔تجزیہ کاروں کے مطابق طوفان کے خلیج میکسیکو کا رخ کرنے کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے کیونکہ خلیج میکسیکو سے امریکا کوزائد مقدار میں تیل فراہم کیا جاتا ہے۔