تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

بحری جہاز پر لدا اسلحہ عالمی تنظیم کے امن مشن کا تھا،ترجمان بنگلا دیش آرمی

جنگ نیوز -
ڈھاکا . . . بنگلا دیشی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان جانے والے بحری جہاز پر لدااسلحہ اقوام متحدہ کے امن مشن میں استعمال کیا گیا تھا۔ڈھاکا میں فوجی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل قاضی کبیرالاسلام نے کہا کہ پاکستان جانے والا ’ایم وی ایجین گلوری‘ نامی بحری جہاز جو گزشتہ ہفتے بھارتی حکام نے تحویل میں لیا اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستانی،بنگلہ دیشی اور نیپالی فوج کا استعمال کیا گیا اسلحہ لے کر لائبیریا سے آرہاتھا۔ترجمان نے کہا کہ اس جہاز نے کراچی روانہ ہونے سے پہلے چٹاگانگ کی بندرگاہ پر ہتھیاروں کے بتیس کنٹینرز اور فوجی گاڑیاں اتاری تھیں۔ بنگلہ دیشی ترجمان نے کہا کہ جہاز پر دھماکا خیز مواد کے علاوہ راکٹ لانچرز،طیارہ شکن توپیں اور بم بھی موجود ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.