5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ہالاناکا دھماکے میں درجنوں افراد کی ہلاکت پر الطاف حسین کا اظہار افسوس
جنگ نیوز -
لندن . . . متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے ہالا ناکا حیدرآباد میں ٹرک میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں درجنوں افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہا رکیا ہے۔ایک بیان میں الطاف حسین نے حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اس قسم کے سانحات کی روک تھام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے مثبت اور ٹھوس اقدامات کئے جائیں اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایاجائے۔دریں اثنا الطاف حسین نے حیدرآباد کے حق پرست نمائندگان ، ایم کیوایم کے ذمہ داران اور کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ امدادی سرگرمیوں میں بھر پور حصہ لیں اور زخمیوں کی زندگی کے تحفظ کیلئے خون کے عطیات دیں۔