تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

ورلڈ کپ فٹ بال کمیٹی کے رکن فیصل صا لح حیات جوہانسبرگ پہنچ گئے

جنگ نیوز -
لاہور . . . جنگ نیوز . . . پا کستان فٹ بال فیڈریشن کے صد ر مخدوم سید فیصل صا لح حیات (ایم این اے) عالمی کپ 2010ڈسپلنری کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے ڈسپلن کے پیچیدہ معاملات سلجھا نے کیلئے جنوبی افریقہ پہنچ گئے جہاں وہ جوہانسبرگ ، ڈربن ، کیپ ٹاوٴن ، پورٹ الزبتھ ، پریٹوریا اور بلوم فونٹوین میں ہونے والے پری کوارٹر فائنل ، کوارٹر فائنل ، سیمی فائنل اور فائنل کے دوران فیفا کیلئے خدمات انجام دیں گے مارچ 2010میں پی ایف ایف کے سربراہ کے اعزازات میں ایک اور اضافہ ھوا جب انٹرنیشنل فٹ بال فیڈریشن (فیفا) نے انھیں عالمی فٹ بال کپ کمیٹی میں شامل کیا عالمی کپ کرہ عرض میں کھیلا جانیوالا سب سے بڑا کھیلوں کو ایونٹ ہے اور اس کا 19واں ایڈیشن جنوبی افریقہ میں 11 جولائی 2010 تک کھیلا جائے گا یہ پاکستان فٹ بال تاریخ کا اولین واقعہ ہے کہ کوئی پی ایف ایف کا عھدیدار عالمی کپ کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے فیصل صالح حیات کو 3 دسمبر 2009 کو روبن ائلینڈ، کیپ ٹاوٴن ( جنوبی افریقہ) کی فیفا ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس کے دوران فیفا ڈسپلنری کمیٹی کے ممبر بنے تھے جب اجلاس فیفا صدر سیپ بلیٹر کی صدارت میں ہوا تھا فیفا کے جنرل سیریٹری جیروم والکے کے مطابق فیصل صا لح حیات کی زور دار فٹ بال خدمات پر انھیں عالمی کپ 2010کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے اور یہ کمیٹی ان میچوں پرنظر مرکوز کریگی جو دنیا کی بھترین 32ٹیموں کیلئے مقرر ہے انھوں نے پی ایف ایف کے صدر کو فیفا کی تشکیل کردہ عالمی کپ کمیٹی کے رکن کی حٰثیت سے فیصل صالح حیات کو جوہانسبرگ میں خوش آمدید کھا اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ جس لگن سے پی ایف ایف اور اے ایف سی کیلئے اپنے خدمات انجام دے رہے ہیں اسی جوش اور جذ بہ سے عالمی فٹ بال باڈی کیلئے بھی خدمات انجام دیں گے تاکہ فیفا سے منسلک 208 ممالک میں یہ کھیل ڈسپلن کے معاملے میں مشہوری اور مستحکم پلیٹ فارم اختیار کرے ․ سات ماہ کے دوران فیصل صا لح حیات کو تیسرا بڑا قابل دید بین الاقوامی اعزاز ملا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.