5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
وسطی افغانستان میں بم دھماکہ، 8 افغان شہری جاں بحق، 12 زخمی
جنگ نیوز -
کابل . . . جنگ نیوز . . . وسطی افغانستان میں بم دھماکہ کے نتیجہ میں 8 افغان شہری جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے۔ افغان پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا کہ وسطی صوبہ غزنی کے علاقہ میں عسکریت پسندوں نے مسافر بس کو بم دھماکہ سے اڑا دیا جس میں 8 شہری جاں بحق اور متعدد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق زخمیوں میں سے چند افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافہ کے خدشات ہیں۔طالبان کی جانب سے ابھی تک اس بارے میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔