تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

بھارت: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف ملک گیر ہڑتال کا اعلان

جنگ نیوز -
نئی دہلی . . . جنگ نیوز . . . بھارت میں بائیں بازو کی سب سے بڑی جماعت کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ سی پی آئی کے پارلیمانی لیڈر سیتا رام یوشورے نے نئی دہلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ بلاجواز اور ظالمانہ ہے اور ان کی جماعت حلیف جماعتوں کے ساتھ مل کر ملک گیر ہڑتال کی کال دے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہڑتال کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فروری میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد حالیہ اضافہ بلاجواز تھا اور بھارتی حکومت کو عوام کے سامنے اس کی وضاحت کرنی ہو گی۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بھارتی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے اعلان کے ساتھ ساتھ پٹرولیم کی قیمتوں پر سرکاری کنٹرول ختم کر دیا تھا۔ اس فیصلہ کے بعد بھارت کی کئی ریاستوں میں احتجاجی مظاہرے بھی ہوئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.