تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

پشاور،متاثرین کرم ایجنسی کی رجسٹریشن کا عمل دوبارہ شروع

جنگ نیوز -
پشاور . . . پشاور میں مقیم متاثرین کرم ایجنسی کی رجسٹریشن کا عمل دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔ شدید گرمی سے بچاؤ کے لئے مناسب بندوبست نہ ہونے سے متاثرین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے پشاورمیں مقیم متاثرین کرم ایجنسی کی رجسٹریشن کے لئے سول کوارٹرز اور حیات آباد اسپورٹس کمپلکس میں دو پوائنٹس قائم کیئے ہیں۔ رجسٹریشن کا عمل دو ماہ تک جاری رہے گا۔ رجسٹریشن حکام کے مطابق کرم ایجنسی سے تعلق رکھنے والے ان افراد کی رجسٹریشن نہیں کی جائے گی جو کرم ایجنسی میں شورش شروع ہونے قبل پشاور میں مقیم ہیں ۔رجسٹریشن حکام کے مطابق رجسٹریشن پوانٹس پر پہلے روز 300سے زیادہ خاندانوں کی رجسٹریشن کی گئی۔ رجسٹریشن کے لیے متاثرین بڑی تعداد میں رجسٹریشن پوائنٹس پہنچے جہاں گرمی سے بچنے اور متاثرین کو ٹھنڈے پانی کی فراہمی کے لئے انتظامات نہیں تھے۔ مناسب سہولیات کے فقدان اور بدنظمی کے باعث رجسٹریشن کا عمل بھی سست روی کا شکار رہا ۔ متاثرین نے حکومت سے رجسٹریشن عملے کی تعداد میں اضافے اور خواتین کی رجسٹریشن کے لئے الگ انتظامات کرنے کا مطالبہ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.