5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
بارڈر کے ذریعے پاک بھارت تجارتی لین دین آئندہ ہفتے سے بحال
جنگ نیوز -
کراچی . . . پاک بھارت کے درمیان بارڈ کے ذریعے گذشتہ پانچ ہفتوں سے معطل رہنے کے بعدتجارتی لین دین آئندہ ہفتے سے بحال ہوجائے گا۔پاک ۔ بھارت کے درمیان لائن آف کنٹرل کے ذریعے باہمی تجارت کے فروغ کے لیے دوبارہ آغاز کردیا گیا جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان سمجھوتے پر دستخط ہوگئے۔ماضی میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی لین دین ہفتے میں دو روز یومیہ 25برآمدی ٹرکوں کو بھارت جانے اجازت تھی تاہم نئے معاہدے کے تحت اب 35 برآمدی ٹرکوں کو بھارت جانے کی اجازت ہوگی جبکہ تجارت میں اشیاء کی اقسام میں اضافے کے لیے بھی دونوں ممالک کے وزراء خارجہ کو درخواست دی جائے گی۔