تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

سانحہ عاشور کے متاثرین دکانداروں کا محکمہ آثار قدیمہ کے خلاف احتجاج

جنگ نیوز -
کراچی . . . کراچی میں یوم عاشور کے موقع پر جلائی گئی مارکیٹوں کی تعمیر میں محکمہ آثار قدیمہ سندھ کی جانب سے رکاوٹ ڈالنے پر تاجروں اور دکانداروں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔ایم جناح روڈ پر کئے جانے والے احتجاج میں بڑی تعداد میں دکانداروں اور تاجروں نے شرکت کی اور محکمہ آثار قدیمہ کے خلاف نعرے لگائے۔اس موقع پر میریٹ روڈ مارکیٹ کے صدر رفیق جدون نے کہاکہ چھ ماہ گزرنے کے باوجود جلائی گئی پانچ مارکیٹوں کے آٹھ سو دکاندار فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہاکہ محکمہ آثار قدیمہ سندھ کی جانب سے مارکیٹو ں کی تعمر میں رکاوٹ ڈالنا تاجروں کے ساتھ زیادتی ہے۔بعد میں رفیق جدون نے وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی جانب سے مذاکرات کی دعوت موصول ہونے پر احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.