5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ملکی کوئلے کی کھپت میں15فیصد اضافہ ریکارڈ
جنگ نیوز -
کراچی . . . عالمی منڈی میں کوئلے کی قیمت میں اضافے کے باعث ملکی کوئلے کی کھپت میں 15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔کوئلے کے برآمد کنندگان کے مطابق عالمی منڈی میں کوئلے کی قیمت جنوری میں 83 ڈالر فی ٹن سے بڑھ کرتقریباً 125 ڈالر فی ٹن ہونے کے باعث درآمدی کوئلے کی کھپت 42 لاکھ ٹن کے بجائے تقریباً 36 لاکھ ٹن رہ گئی ہے۔برآمد کنندگان کے مطابق اگر عالمی منڈی میں قیمتیں موجودہ سطح پر رہیں تو اگلے مالی سال ملکی کوئلے کی کھپت 10 لاکھ ٹن تک پہنچ جائے گی جبکہ درآمدی کوئلے کی کھپت 38 لاکھ ٹن تک رہنے کا امکان ہے۔