تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

وزیر اعلیٰ سندھ نے ہالاناکا دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی

جنگ نیوز -
کراچی . . . وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے حیدرآباد کے علاقے ہالاناکا میں ہونے والے دھماکے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیر اعلی ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے حیدر آباد دھماکے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آر پی او حیدرآباد سے اس واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔انہوں نے سیکریٹری صحت اور ڈی سی او حیدرآباد کو اس واقعے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے اور انہیں تمام طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.