تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

فیصل آباد،محکمہ انہار نے پانی چوری کا مقدمہ مرحومین پر درج کر دیا

جنگ نیوز -
فیصل آباد . . . فیصل آباد میں محکمہ انہار نے پانی چوری کا مقدمہ مردوں پر درج کردیا،پولیس پندرہ مرحومین کو گرفتارکرنے گھروں پر پہنچ گئی۔ملک کے تھانوں میں جھوٹے مقدمات کا اندارج تو کوئی نہیں بات نہیں ہے یہاں تک کہ کسمن بچے بھی ان جھوٹے مقدمات کا نشانہ بن چکے ہیں، تاہم فیصل آباد پولیس نے تو وفات پا جانے والے افراد کو بھی نہیں چھوڑا۔ نواحی گاوں 76 گ ب کے پندرہ ایسے افراد کے خلاف بھی پانی چور ی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے جوکہ وفات پا چکے ہیں۔ ان میں سے ایک شخص محمد طفیل ولد لکھا بھی شامل ہے جو کہ پندرہ سال قبل وفات پا چکا ہے۔ مقدمے کے اندارج کے بعد جب پولیس نے ان مرحومین کی گرفتاری کے لیئے ورثا سے رابطہ کیا تو ورثا کو یہ جان کر انہتائی دکھ ہوا کہ ان کے کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کروایا گیا ہے اور اس ایف آئی ار میں ان کے پیاروں کے نام شامل ہیں جو کہ کئی سال قبل اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں۔ اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ مقدمہ محمکہ انہار کے افسران کے حکم پر درج کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.