5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ہالاناکا دھماکے پر مختلف وزرا اور سیاسی جماعتوں کا اظہار افسوس
جنگ نیوز -
کراچی . . . ہالا ناکا حیدرآباد میں ٹرک میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں درجنوں افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے پر مختلف وزرا اور سیاسی جماعتوں نے گہرے دکھ اورافسوس کااظہا رکیا ہے ۔صوبائی وزیر فشریز زاھد علی بھرگڑی نے حیدرآباد دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے انتظامیہ کو واقعہ کی تحقیقات کی ہدایت کی۔انہوں پارٹی عہدایداران اور کارکنان کو بھی خون کے عطیات دینے کی ہدایت کی۔علاوہ ازیں پاکستان پیپلز پارٹی میڈیا سیل نے بھی حیدرآباد دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔