5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
جولائی سے چار ہزار سی این جی بسیں کراچی میں چلائی جائیں گی،آفریدی
جنگ نیوز -
کراچی . . . وفاقی وزیر برائے ماحولیات حمید اللہ جان آفریدی کا کہنا ہے کہ اگلے چند ماہ تک آٹھ ہزار سی این جی بسیں پاکستان آرہی ہیں جن میں سے چار ہزار کراچی میں چلائی جائیں گی۔یہ بات انہوں نے آج کراچی میں کوریا اور پاکستان کے اشتراک سے متبادل توانائی کے حوالے سے کی جانے والی سرمایہ کاری سے متعلق سیمینار سے خطاب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں گلوبل وارمنگ کے پھیلاؤ کے خلاف اقدامات کئے جارہے ہیں اور وفاقی محکمہ ماحولیات بھی پاکستان میں صاف شفاف ماحول اور اس حوالے سے متبادل ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے متحرک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملائیشین کمپنی کے اشتراک سے شروع کیا جانے والا سالڈ ویسٹ منیجمنٹ پلانٹ جلد ہی کراچی میں کام شروع کر دے گا۔