5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کم سے کم دفاعی صلاحیت برقرار رکھنے پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا،گیلانی
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کم سے کم دفاعی صلاحیت برقرار رکھنے پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا ۔وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیر دفاع احمد مختار نے وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر اعظم نے کہا کہ معاشی مشکلات کے باوجود دفاعی ضروریات پوری کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ نئے ایف 16طیاروں کی پاک فضائیہ میں شمولیت سے دفاعی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ عالمی برادری نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہا ہے اورکئی ممالک ضروری دفاعی سامان مہیا کرنے کو تیار ہیں۔