5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
نیند کی کمی وزن میں زیا دتی کا سبب بن سکتی ہے، تحقیق
جنگ نیوز -
نیویارک . . . ایک حالیہ تحقیق کے مطا بق نیند کی کمی وزن میں زیا دتی کا سبب بن سکتی ہے ۔امریکہ میں کی گئی اس حالیہ تحقیق کے مطابق وہ افراد جو رات کو پانچ گھنٹے سے کم کی نیند لیتے ہیں ان میں مٹا پے کاخطر ہ بڑھ جا تا ہے ۔تحقیق کے مطابق رات کو دیر تک جاگنے والے افراد دن میں زیادہ بھوک محسو س کر تے اور اور ان کی روزانہ کی خو را ک میں اضا فہ ہو جا تا ہے ۔ تحقیق میں یہ بھی بتا یا گیاہے کہ نیند کی کمی کے شکار جسم میں چر بی کو کو گھلا نے کا عمل بھی سست ہو جا تااور اس طرح جسم میں چر بی کی اضا فی مقدار جمع ہو تی رہتی ہے جو مٹاپے کا با عث بنتی ہے۔