تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

حکومت معیشت میں بہتری کے لیے اقدامات کر رہی ہے،حفیظ شیخ

جنگ نیوز -
کراچی . . . بجٹ کے بعد وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے پہلا دورہ کراچی اسٹاک ایکسچینج کا کیا جہاں انہوں نے مارکیٹ کے تحفظات دور کیے اور معاشی سرگرمیوں میں اس کے کردار کو اجاگر کیا۔کراچی اسٹاک مارکٹ میں آج وفاقی وزیر خزانہ نے ممبران سے ملاقات کی اور ان کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت معاشی حالات میں بہتری لانے کے لئے اقدامات کرہی ہے لیکن نجی شعبے کی مدد درکار ہوگی۔سی جی ٹی یکم جولائی 2010 سے لاگو ہوجائے گا اور جو لوگ 6 ماہ سے کم وقت میں اپنے حصص فروخت کرینگے انہیں 10 فیصد، 6 سے 12 ماہ میں فروخت کرنے والے افراد ساڑھے 7 فیصد اور 12 ماہ بعد فروخت کرنے والے افراد اس ٹیکس سے مستثنیٰ ہونگے۔ٹیکس وصولی کے نظام سے متعلق انہوں نے کہا کہ سرمایاکار کو ہراساں نہیں ہونے دیں گے لیکن رقم کہاں سے لائی گئی یہ ضرور پوچھا جائے گا اور اس موقع پر انہوں نے یہ بات بھی واضح کردی کہ خدمات پر ٹیکس کی وصولی سندھ سے کوئی نہیں چھین سکتا۔ اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ غیر فعال اداروں کو نجکاری کے عمل میں لائیں گے اور مارکٹ میں موجود سرکاری اداروں کے مزید حصص فروخت کیے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.