5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
بھارت: سزائے موت کے منتظر 8 قیدیوں کی سزا عمر قید میں تبدیل
جنگ نیوز -
نئی دہلی . . . جنگ نیوز . . . بھارتی صدر پرتیبھا پاٹل نے مختلف جیلوں میں سزائے موت کے منتظر 8 قیدیوں کی سزا معاف کرتے ہوئے ان کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کر دیا۔اطلاعات کے مطابق بھارتی صدر نے دو علیحدہ مقدمات میں سزائے موت پانے والے 8 ملزمان کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کر دی۔ گزشتہ 30 سال کے عرصے میں بھارتی صدور نے سزائے موت کے بارے میں رحم کی 77 درخواستوں میں سے محض 10 درخواستوں کو منظور کیا۔ بھارتی وزارت داخلہ کے مطابق صدارتی سیکرٹریٹ میں اس وقت رحم کی ایسی 21 درخواستیں زیر التواء ہیں۔