5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال گھٹ گیا، لوڈ شیڈنگ میں نمایاں کمی
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . ملک میں بجلی کی ڈیمانڈ میں کمی کی وجہ سے شارٹ فال کم ہوگیا ہے جس سے لوڈشیڈنگ میں بھی کمی ہوئی ہے۔ پیپکو کے ترجمان کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار13751اورڈیمانڈ14924میگاواٹ ہے جس سے بجلی کاشارٹ فال1173میگاواٹ رہ گیا ہے،جبکہ کراچی کو 610میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔پیپکوترجمان کہنا ہے کہ بجلی کی ہائیڈل پیداوار5211میگاواٹ،تھرمل 481میگاواٹ جبکہ آئی پی پیز سے 6001میگاواٹ بجلی حاصل ہورہی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ شہروں میں3-4،جب کہ دیہات میں6گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔