تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

اسلام آباد میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا تجرباتی مظاہرہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . انتخابات میں عوامی رائے جدید الیکٹرانک طریقے سے جاننے کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کے نمائیدوں کے سامنے ووٹنگ مشین کا مظاہرہ کیا ہے ۔الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا مظاہرہ کرنے کے لئے اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے زیر اہتمام تقریب منعقد کی گئی۔ اس میں ملک کی پندرہ بڑی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ مسلم لیگ نون ، ایم کیو ایم ، مسلم لیگ ق، اے این پی سمیت نو جماعتوں کے رہنما تقریب میں موجود تھے تاہم پیپلز پارٹی ، جے یو آئی فے سمیت چھ جماعتوں کے نمائندے وہاں نظر نہیں آئے۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ حامد علی مرزا نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال کرنے کے مقاصد بیان کئے۔ اس موقع پر مشین کے کام کرنے کا مظاہرہ بھی دکھایا گیا۔ اس مشین کے ذریعے ووٹر اپنے امیدوار کی نشاندہی ایک الیکٹرانک پلیٹ پر درج ناموں سے کرے گا۔ اس نئے نظام سے جعلی بیلٹ پیپرز کے ذریعے دھاندلی کے امکانات ختم کرنے کے ساتھ ووٹ ڈالنے کے عمل کو آسان بنانے میں بھی مدد ملے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.