5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
پاکستان بھر کے30لاکھ رکشا ڈرائیوروں کے مسائل حل کیے جائیں،کاکڑ
جنگ نیوز -
کوئٹہ…آل بلوچستان نیشنل رکشہ ایسوسی ایشن کے نائب صدر حمیداللہ کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان بھر کے 30لاکھ رکشہ ڈرائیوروں کو درپیش مسائل حل نہیں کئے گئے تووہ احتجاج پر مبجور ہوجائیں گے۔یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے رکشہ ڈرائیور نے اپنے خاندان کے ساتھ اجتماعی خودکشی کرکے ہمارے مسائل کو نہ صرف حکمرانوں تک پہنچایا بلکہ ان کے ضمیروں کو کوجگانے کی کوشش کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے ظلم اورناانصافی اس حد تک بڑھ گئے ہیں کہ پاکستان کے 30لاکھ رکشہ ڈرائیور اب خودکشی کے قریب پہنچ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سمیت ملک کے تمام شہروں میں رکشہ ڈرائیوروں کو مختلف بہانوں سے تنگ کیا جارہا ہے اور اگر یہ سلسلہ نہیں روکا گیا تو ملک بھر کے رکشہ ڈرائیور سول نافرمانی کی تحریک چلانے پر مجبور ہوجائیں گے۔