5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
دینی جماعتوں نے دہشت گرد اور خودکش حملہ آور دیے،بشیر بلور
جنگ نیوز -
پشاور…خیبرپختونخوا کے سینئروزیربشیراحمد بلور نے کہا ہے کہ ایم ایم اے کے پانچ سالہ دور میں سوات میں بڑے پیمانے پر اسلحہ لایاگیا اور دینی جماعتوں نے قوم کو دہشت گرد اور خودکش حملہ آور دیے۔پشاورترقیاتی ادارے کی ایمپلائئیزیونین کی تقریب حلف برداری سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اگر ہماری حکومت نہ آتی تو یہ ملک اورصوبہ باقی نہ رہتا، ہم نے تین سو رہنماؤں اور کارکنوں کی قربانی دیکر ملکی سا لمیت کو قائم رکھا ۔ان کا کہنا تھا کہا ایک وقت تھا کہ جب دہشتگردوں کے خوف سے پولیس بھاگتی پھر رہی تھی اب دہشت گرد چھپتے پھر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم طالبان سے مذاکرات نہیں کریں گے اب وہ رہیں گے یا ہم۔انہوں نے مزیدکہا کہ چشمہ لفٹ کینال کے انقلابی منصوبے اور دو ڈیموں کا افتتاح اسی سال ہوگا۔