5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کوئٹہ،لاپتہ ڈاکٹروں کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاج جاری
جنگ نیوز -
کوئٹہ…کوئٹہ میں تین لاپتہ بلوچ ڈاکٹروں کی عدم بازیابی کے خلاف ڈاکٹروں کااحتجاج ایک ماہ سے زائد عرصہ سے جاری ہے، سرکاری ہسپتالوں میں تین گھنٹے کی ٹوکن ہڑتال بھی کی گئی جس سے مریضوں کومشکلات کاسامناہے۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اوربلوچ ڈاکڑز فورم کی اپیل پرڈاکڑنسیم بلوچ،ڈاکٹر دین محمد بلوچ اورڈاکڑاکبرمری کی بازیابی کیلئے سول ہسپتال اوربولان میڈیکل کمپلیکس سمیت بلوچستان کے تمام ہسپتالوں میں ڈاکڑوں اور دیگر طبی عملے کا احتجاج جاری رہا۔اس موقع پر تین گھنٹے کی ٹوکن ہڑتال کرتے ہوئے او پی ڈیزکا بائیکاٹ کیا گیا۔پی ایم اے اور بلوچ ڈاکڑز فورم کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اگرتینوں لاپتہ بلوچ ڈاکڑوں کو بازیاب نہیں کیاگیا تووہ آئندہ کا لائحہ عمل تیار کریں گے اور پورے بلوچستان کے ہسپتالوں میں غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کی جائے گی۔