تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

کراپ اسکاؤٹنگ اینڈ پرائس مانیٹرنگ پراجیکٹ کے57ملازمین کی برطرفی کا فیصلہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی حکومت نے کراپ اسکاؤٹنگ اینڈ پرائس مانیٹرنگ پراجیکٹ کے 57 ملازمین کی ملازمتیں ختم کر کے نئی بھرتیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ متاثر ہونے والے ملازمین نے کہا ہے کہ حکومت نے بے روزگار کیا تو خودکشی کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔ جیو نیوز کو حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق مالی سال 08۔2007 میں وفاقی حکومت نے وفاقی وزارت خوراک و زراعت کے زیر انتطام یہ پراجیکٹ قائم کیا تھا۔ اس پراجیکٹ کو تین سال کے آزمائشی عرصے کے بعد مسقتل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ بجٹ میں اس منصوبے کو مستقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم پراجیکٹ کو کامیاب بنانے کیلئے تین سال تک خدمات سرانجام دینے والے ملازمین کو 30جون 2010 سے برطرفی کرنے کے لیٹر جاری کیے گئے ہیں۔ پراجیکٹ کے اسسٹنٹ مینیجر مارکیٹنگ سید ساجد حسین شاہ نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہمیں برطرف کر کے اپنے من پسند لوگوں کو بھرتی کرنا چاہتی ہے جب کہ وزیراعظم نے اعلان کر رکھا ہے کہ تمام کانٹریکٹی ملازمین کو مستقل کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.